سنکیانگ میں چینی مٹی کے برتن فروخت کرنے والے روزی محمد

2020-09-04 17:00:37
شیئر:

روزی محمد چین کے علاقے سنکیانگ کی لیوپو کاؤنٹی میں چینی مٹی کے برتن فروخت کرتے ہیں۔ 2003 میں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر یہ چھوٹی سی دکان کھولی تھی۔ شروع میں اُن کا کاروبار انتہائی محدود تھا اور جوڑے کی مشترکہ ماہانہ آمدنی صرف 4،000 یوآن تھی۔ 2014 میں ، روزی محمد نے دکان کا سائز دوگنا کردیا ،جس سےکاروبار میں مسلسل بہتری آنے لگی۔ اب یہ چھوٹی سی دکان سالانہ 70،000 یوآن سے زیادہ کماسکتی ہے۔

روزی محمد کے مطابق حکومت کی موجودہ پالیسی بہت اچھی ہے ، طبی نگہداشت اور بچوں کی تعلیم مفت ہے ، خود روزگار افراد کو ٹیکس نہیں ادا کرنا پڑتا ہے ، اور وہ بلا سود قرضوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ روزی محمد نے ابھی 80،000 یوآن قرض لیا ہے کیونکہ وہ اپنے کاروبار کو مزید توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان کا کنبہ بہتر زندگی بسر کر سکے۔