نئے سال کے موقع پر ، چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے توسط سے 2021 کے نئے سال کا پیغام دیا ۔ جس میں انہوں نے پچھلے سال کے غیر معمولی سفر کا جائزہ لیا ، 2021 کے ترقیاتی امکانات پر روشنی ڈالی ، اور نئے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ نئے سال کے اس پیغام سے دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر معمولی 2020 میں ، معجزاتی "چینی طاقت" نے نہ صرف چینی عوام کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد دی ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی اعتماد اور قوت محرکہ فراہم کیاہے اور پوری دنیا کو ناموافق حالات میں بہادری کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیاہے ۔ پچھلے سال کووڈ-۱۹ کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ، اور دوسری عالمی جنگ کے بعد سے عالمی معیشت بدترین کساد بازاری کا شکار ہے۔ وبائی مرض جیسے عالمی چیلنجوں سے کیسے نپٹا جائے؟ مشترکہ ترقی کو کیسے فروغ دیا جائے؟ان سوالوں کے چین نے ایسے جواب دیے ہیں جو لوگوں کے لئے اطمینان بخش ہیں اور دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہیں ۔ ""لوگ اور ان کی زندگی سب سے قیمتی سرمایہ ہے " "ہرفرد عظیم ہے" ، یہ وبا کے خلاف چین کی جدوجہد کے سب سے الگ نشان ہیں۔ سفید پوش فرشتوں سے لے کر فوجیوں تک ، سائنسی محققین سے لے کر کمیونٹی کارکنوں تک ، رضاکاروں سے لے کر پروجیکٹ بلڈروں تک ، 1.4 بلین چینیوں نے جانوں کے تحفظ کے لئے آہنی دیوار تعمیر کی ہے ، اور اس وبا کے خلاف جنگ میں بڑے اسٹریٹجک نتائج حاصل کیے ہیں۔ اپنے نئے سال کے پیغام میں ، صدرشی جن پھنگ نے بڑے پیار سے کہا کہ "عام لوگ عظمت پیدا کرتے ہیں ، اور ہیروعام لوگوں میں سے ہی آتے ہیں۔" اسی کے ساتھ ہی ، چین نے اس وبا کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے ، اور "بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل " کی عملی مثال قائم کی ہے ۔ 2020 میں ، متعدد اہم کثیرالجہت مواقع اور غیر ملکی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بار بار اتحاد اور تعاون پر زور دیاہے ۔ شی جن پھنگ نے کہا ، "گزشتہ سال کے اتار چڑھاو کے دوران ، ہمیں بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے معنی پہلے سے زیادہ محسوس ہوئے ہیں۔" کوڈ-۱۹ کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ڈبلیو ایچ او کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ نابارو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے روک تھام اور کنٹرول کے تجربے کو بانٹنے ، وبا سے متعلق طبی ودیگرسازو سامان کی فراہمی اور انسداد وبا ٹیکنالوجیوں کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے مبارکباد کے پیغام میں پچھلے ایک سال میں چین کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے کارنامے، خاص طور پر ، "جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے عظیم تاریخی کارنامے ، اور غربت کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں فیصلہ کن فتح" پر روشنی ڈالی ۔ عالمگیریت کے دور میں ، چین نے دنیا کی بڑی معیشتوں کے درمیان مثبت نمو حاصل کرنے میں پیش قدمی کی ہے ، جس سے عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بھی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وبا کیخلاف فتح ، اور عالمی معیشت میں اہم کردار کے نقطہ نظر سے ، چین پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔" عالمی معیشت کا انجن بننے کے لئے چین کی کوششیں جاری ہیں ۔۔ ایک ایسا چین جس نے اصلاحات اور کھلے پن کے عمل کے ذریعے ترقی کے معجزے دکھائے ہیں دنیا کیلئے جیت کے زیادہ مواقع لے کر آرہا ہے۔ ماضی کا خلاصہ یہ کہ آگے بڑھنا ہے۔ 2021 چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ہے ، اور یہ پہلا سال ہوگا جب چین "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ" نافذ کرے گا اور جدید سوشلسٹ ملک کو جامع طور پر تعمیر کرنے کے نئے سفر کا آغاز کرے گا۔ ایک نیا ترقیاتی نمونہ بنانے کے لئے ، پہلا قدم اٹھانا اور نیا ماحول دیکھنا ضروری ہے۔ یہ پورے چینی معاشرے کا اتفاق رائے بن گیا ہے۔ چینی شہری چین کے روشن مستقبل کی خاطر آئندہ بھی ، اصلاحات کو گہرا کرتے رہیں گے ، زیادہ دلیری کے ساتھ کھلے پن کو جاری رکھیں گے ، اور مزید دلچسپ کہانیاں رقم کرتے رہیں گے۔ چین ، جو مشکلات کے ہزاروں ندیوں اور پہاڑوں کو عبور کرچکا ہے ، جدوجہد کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے مقصد کی طرف مستحکم ترقی کرتا رہے گا۔ اس عمل میں جس غیرمعمولی "چینی طاقت" کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ یقینی طور پر دنیا کو ، بہادری کے ساتھ آگے بڑھنے اور زمین پر ایک بہتر گھر بنانے پر مجبور کرے گا۔
]]>