<![CDATA[عالمی صحت اسمبلی میں تائیوان کی شرکت کی حمایت امریکی سیاست دانوں کی سازش ناکام ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ]]>

عالمی صحت اسمبلی میں تائیوان کی شرکت کی حمایت امریکی سیاست دانوں کی سازش ناکام ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0521国际锐评

74 ویں عالمی صحت اسمبلی منعقد ہونے والی ہے۔ امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک اس موقع پر تائیوان کو سیاسی آلہ کار کے طورپر استعمال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ماضی کی طرح موجودہ عالمی صحت اسمبلی نے تائیوان کی انتظامیہ کو شرکت  کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ یہ سال دو ہزار سترہ کے بعد مسلسل  پانچواں موقع ہے۔امریکہ سمیت بعض مغربی ممالک کی عالمی صحت اسمبلی میں تائیوان کی شرکت کی حمایت مسلسل طور پر نام کام ہوئی ہے۔
چین کی ترقی کو روکنے کے لیے کچھ امریکی سیاست دان ہر ایک موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد انہوں نے چین کو بدنام بنایا کہ چین نے عالمی ادارہ صحت کی سرگرمیوں میں تائیوان علاقے کی شرکت کو روکا اور تائیوان کی خوشحالی کو نقصان پہنچایا ۔تاہم حقیقت کیا ہے؟حقیقت یہ ہے کہ وبا کے بعد چین کی مرکزی حکومت  آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے مابین انسداد وبا کے تعاون کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔چائنیز مین لینڈ نے صوبہ حوبے کے ووہان شہر کا دورہ کرنے کے لیے تائیوان کے طبی ماہرین کو دعوت دی  اور تائیوان علاقےکو وبائی انسداد سے مکمل طور پر آگاہ کیا۔علاواہ ازیں ایک چین کےاصول کے تحت چائنیز مین لینڈ نے  عالمی صحت  کے امور میں تائیوان علاقے کی شرکت کے لیے اہتمام کیا ہے۔غیرمکمل اعدادوشمار کے مطابق سال دو ہزار بیس سے تائیوان کے طبی ماہرین نے سولہ دفعہ عالمی ادارہ صحت کی سرگرمیوں میں شرکت کی ۔تائیوان علاقے اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان رابطہ ہموار ہے تاکہ تائیوان علاقہ بروقت کووڈ-۱۹ کی ویکسین کے حوالے سے تازہ معلومات حاصل کرے ۔ان واقعات نے ثابت کیا کہ امریکہ کا نام نہاد "چائنیز مین لینڈ کا تائیوان کی انسداد وبا کی کوششوں کو روکنے"  کا بیان بالکل جھوٹ ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ تائیوان علاقے کو انسداد وبا میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے امریکی سیاست دانوں کی جانب سے کوئی  عملی  امداد فراہم نہیں کی گئی۔ تائیوان علاقے کے آفسر نے انیس مئی کو بتایا ہے کہ امریکہ نے ابھی تک تائیوان کو کوئی ویکسین فروخت نہیں کی ہے۔ یہ صورت حال ظاہر کرتی ہے کہ امریکی سیاستدان تائیوان کو محض سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
]]>