<![CDATA[دنیا ایک بار پھر تاریخ کے سنگم پر ہے ، "چینی فارمولا "پر پوری توجہ مرکوز ہے،سی آر آئی کا تبصرہ]]>دنیا ایک بار پھر تاریخ کے سنگم پر ہے ،

چینی صدر شی جن پھنگ نے 21  تاریخ کو بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔انہوں نے وبا سے لڑنے کے لیے اتحاد ، معاشی بحالی ، ترقی،بین الاقوامی تعلقات ، اور عالمی نظم و نسق کی بہتری  جیسے مسائل پر تجاویز کا ایک سلسلہ پیش کیا۔ بہت سے ممالک کے لوگ مانتے ہیں کہ صدر شی کی تقریر نے دنیا کے لیے آگے  کی راہ کی نشاندہی کی ہے ،لوگوں کے  اعتماد اور طاقت کو مضبوط کیا ہے اور ایک ذمہ دار طاقت کے طور پر چین کی ہمت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔"ہر ایک  ذمہ دار سیاستدان کو دنیا کو درپیش مسائل کا اعتماد ، ہمت اور ذمہ داری کے ساتھ جواب دینا چاہیے اور تاریخی انتخاب کرنا چاہیے۔" اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی طرف سے اعلان کردہ نئی تجاویز اور اقدامات کا سلسلہ مضبوطی سے ثابت کرتا ہے کہ چین ہمیشہ سے عالمی امن کا معمار رہا ہے ، عالمی ترقی میں معاون ، بین الاقوامی نظم و نسق کا محافظ اور عوامی مصنوعات فراہم کرنے والا رہا ہے ۔چین یقیناً دنیا کو  ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ ایک تاریخی انتخاب ہے جو چین نے کیا ہے ، اور یہ دنیا کے لیے چین کا عزم اور ذمہ داری بھی ہے۔

]]>