<![CDATA[چین کی جامع اعتدال پسند معاشرے کی تکمیل عالمی امن و ترقی کے لئے ایک عظیم شراکت ہے، سی آر آئی کا تبصرہ]]>چین کی جامع اعتدال پسند معاشرے کی تکمیل عالمی امن و ترقی کے لئے  ایک عظیم شراکت ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_3

اٹھائیس تاریخ کو ، چینی حکومت نے وائٹ پیپر "چین میں جامع اعتدال پسند معاشرے کی تکمیل" جاری کیا ، جس میں چین کی جامع اعتدال پسند معاشرے  کی تعمیر کے لئے جدوجہد  کا جائزہ لیا گیا ، چینی طرز کی جدید کاری کے تجربے کا اشتراک کیا گیا اور  بین الاقوامی برادری کے سوالات  کا جواب دیا گیاکہ  "جامع اعتدال پسند معاشرے سے کیا مراد  ہے ، چین ایک جامع اعتدال پسند معاشرے کی تکمیل  کیسے حاصل کر سکتا ہے؟" چین کا جامع اعتدال پسند معاشرہ دنیا کے سامنے کیا لائے گا ؟"
وائٹ پیپر میں وضاحت کی گئی کہ جامع   کا مطلب یہ ہے کہ جامع اعتدال پسند معاشرے کی تعمیر کے عمل میں تمام  علاقوں کو شامل کیا جاتا ہے، پائیدار اور صحت مند معاشی ترقی کو فروغ دیا جاتا ہے ، عوامی  جمہوریت کو مسلسل مضبوط کیا جاتا ہے  ، لوگوں کے معاش اور فلاح و بہبود میں نمایاں بہتری لائی جاتی ہے ، اور ماحولیاتی کوالٹی  نمایاں طور پر بہتر بنایا جاتاہے۔اس کے علاوہ جامع اعتدال پسند معاشرے کی تعمیر کے عمل میں  تمام لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے ، شہری اور دیہی علاقوں کی مشترکہ متوازن ترقی حاصل کی جاتی ہے۔انتہائی غربت کا خاتمہ چین میں جامع اعتدال پسند معاشرے کی تکمیل کا سب سے نمایاں اشارہ  ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک اور دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے ، چین نےجامع اعتدال پسند معاشرےکی تعمیر کی ہے ، جو کہ بذات خود عالمی امن اور ترقی میں بہت بڑا حصہ ہے۔ ایک ہی وقت میں ، چین کی جامع اعتدال پسند معاشرےکی تعمیر کو دنیا کے ساتھ رابطے اور بات چیت  کے ساتھ آگے بڑھایا گیا  ہے ، جس نے دنیا کی مشترکہ ترقی کو بھی مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ ایک گہرے نقطہ نظر سے دیکھا جائے  ، جامع اعتدال پسند معاشرے کی تعمیر میں چین کے تجربات نے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو جدیدیت کی طرف ایک نیا راستہ اور مثالی ماڈل  فراہم کیا ہے۔

]]>