چین کے شہر تھین جن میں اومی کرون کے خلاف جنگ جاری

2022/01/18 17:34:34
شیئر:


اس وقت پوری دنیا میں وبا کے خلاف جنگ جاری ہے  ، چین کا شہر تھین جن اومی کرون سے متاثرہ چین کا پہلا شہر  ہے ۔ شہر میں اومی کرون کا مصدقہ کیس سامنے آنے کے بعد  صرف اڑتالیس گھنٹوں میں تھین جن  کے 14 ملین باشندوں نے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کا پہلا دور مکمل کیا۔ یہ ایک حیران کن رفتار ہے جس کے پیچھے چین کے فرنٹ لائن کمیونٹی کے عملے اور پورے معاشرے کی مشترکہ کوششیں ہیں ۔  انسداد وبا کے مختلف اقدامات  پر عمل درآمد  کے ساتھ ساتھ تھین جن  کے عام باشندوں نےمختلف صورتوں میں انسداد وبا کی خدمات  میں اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ یا تو وہ رضاکار ٹیم میں شامل ہوئے، یا  انہوں نے انسداد وبا کے اہلکاروں کو کھانا، گرم پانی، بستر وغیرہ پہنچائے ہیں۔

یاد رہے کہ اومی کرون کے پھیلاو کو صرف  3 ہفتے لگے ہیں  اور 2022 کے پہلے ہفتے میں ہی رپورٹ شدہ  کیسز کی مجموعی تعداد 7 ملین سے تجاوز کر گئی تھی ۔ لیکن رقبے کے لحاظ  سے قطر جیسے ملک سے بھی  بڑے تھین جن  نے  اس وبا کے پھیلاؤ  پر قابو پانے کے لیے صرف  دس دن سے بھی کم وقت لیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے وبا پر قابو پانے اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیاب میزبانی کے لیے چین کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔چینی عوام کا اپنی حکومت پر اعتماد، حکومت کی جانب سے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد اور وبا کے خلاف مشترکہ جدوجہد ہی وہ اہم وجوہات ہیں جن کی وجہ سے دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک چین اس وبا کے خلاف کامیابی سے جنگ کر سکتا ہے۔