2021 میں امریکی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ، 2020 سے 6.2 فیصد زیادہ رہا

2022/01/18 14:56:15
شیئر:

برطانوی اخبار "گارجیئن" نےاپنی 10جنوری کی رپورٹ میں بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 2021 میں تیزی سے اضافہ ہوا، جو کہ 2020 کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے۔ وبا کے بعد جیسے ہی زندگی معمول پر آئے گی، یہ اخراج معیشت سے بھی زیادہ تیزی سے بڑھے گا۔
  روڈیم گروپ نامی ایک امریکی تحقیقی فرم  کی  رپورٹ کے مطابق  گیسز کا اخراج متعدد وجوہات کی بناپر بڑھ رہا ہے، بشمول کووڈ-۱۹ کی وبا کاپھیلاو جس کی وجہ سے لوگوں کے معمولات اور رویوں میں تبدیلی آئی ہے۔ وبا کے پہلے سال میں بہت سے لوگ جو گھروں میں رہے، انہوں نے بڑی مقدار میں فوسل فیولز کا استعمال کیا ۔اس کے علاوہ ایک ہی وقت میں، اشیائے صرف کی زیادہ مانگ نے نقل و حمل میں بھی اضافہ کیا ہے۔

گلوبل وارمنگ نے موسموں کی شدت کو بے حد بڑھا دیا ہے اور یہ صورتِ حال بار بار وقوع پذیر ہو رہی ہے ۔ 10 جنوری کو  امریکہ کی قومی بحری و ماحولیاتی انتظامیہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 2021 شدید موسمی صورتِ حال  اور موسمیاتی آفات کے لیے بدترین سالوں میں سے ایک تھا، جس میں 20 مختلف قدرتی آفات میں 688 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر  145 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔