چین کی مشترکہ خوشحالی سے مراد کیا ہے ؟

2022/01/19 17:13:57
شیئر:

چین کے صدر  شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو ورلڈ اکنامک فورم کے ورچوئل اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے  چین کی " مشترکہ خوشحالی " پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ چین  مشترکہ خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا ۔ سب سے  پہلے ایک "کیک" کو بڑا بنایا جائے گا اور اس کے بعد مناسب نظام کے ذریعے  " کیک " کی  بہتر تقسیم کی جائے گی ، تاکہ تمام لوگ  ترقی کے ثمرات سے مزید منصفانہ طور پر  زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔
وبا  کے بعد دنیا کی تعمیر کے حوالے سے شی جن پھنگ نے  چار نکاتی تجاویز پیش کیں کہ وبا پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کریں؛ مختلف مسائل کو حل کریں اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو فروغ دیں؛ ترقیاتی خلیج کو پر کریں اور عالمی ترقی کو بحال کریں؛ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کریں اور پرامن بقائے باہمی اور  باہمی سود مند تعاون  کی جستجو کریں ۔