امریکی ڈائلیکٹ سوسائٹی کی جانب سے "فساد" سال دو ہزار اکیس کا لفظ قرار دے دیا گیا ۔

2022/01/19 10:58:41
شیئر:

برطانوی اخبار "دی گارجین" کی دس جنوری کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈائلیکٹ سوسائٹی کی جانب سے دو ہزار اکیس کے لیے منتخب کردہ لفظ، "فساد"ہے۔
 امریکی ڈائلیکٹ سوسائٹی کے چیرمین بین زیمو نے کہا کہ چھ جنوری دو ہزار اکیس کو امریکہ میں کیپٹل ہل پر حملہ ہوا تھا۔  اس واقعےکے ایک  سال بعد بھی امریکہ اس کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فساد کے طویل مدتی اثرات آنے والے برسوں میں بھی محسوس کیے جا ئیں گے۔
یاد رہے کہ چھ جنوری دو ہزار اکیس کو ہزاروں افراد کیپٹل ہل پر اس وقت حملہ آور ہوئے جب وہاں پر الیکشن کے بعد نو منتخب صدر کی تصدیق کے لیے امریکی کانگریس کا مشترکہ اجلاس جاری تھا ۔ اس فساد کے ایک سال بعد ہی امریکہ میں کی جانے والی  رائے شماری کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ ساٹھ فیصد سے زائد امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکی جمہوریت بحران کا شکار ہو چکی ہے۔