بدعنوانی کے خلاف " زیرو ٹالرینس" کی پالیسی پر ثابت قدم رہیں ۔ شی جن پھنگ

2022/01/19 11:18:31
شیئر:

  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کے معائنے کا چھٹا کل رکنی اجلاس اٹھارہ جنوری کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس  بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو بدعنوانی کی سزا دینے کے لیے "زیرو ٹالرینس " کی پالیسی پر ثابت قدمی سے عمل پیرا رہنا چاہیے، عوام کے مفادات کو  نقصان پہنچانے والی بدعنوانی اور تمام منفی طریقوں کو درست کرنے پرتوجہ دینی چاہیے۔ پارٹی اور ملک کے انتظام و  نگرانی کے نظام  کو بہتر بنانے  کی کوشش کی جانی چاہیے اور پارٹی کے جامع اور سخت طرز حکمرانی کو گہرائی تک فروغ دینا چاہیے.
شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے سی پی سی کی  مرکزی کمیٹی نے صاف اور مخلص  حکومت کی تشکیل اور بدعنوانی کے خلاف جنگ بے مثال ہمت اور عزم کے ساتھ لڑی ہے اور بہت سے پیچیدہ مسائل،جو کہ طویل عرصے سے حل نہیں ہوسکے تھے انہیں حل کیا ہے  نیز پارٹی، ریاست اور فوج میں موجود مسائل کو ختم کردیا ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سرکردہ رہنماوں کو عوام کے فائدے کے لیے زیادہ عملی کام کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نگرانی کے نظام ، نظم و ضبط اور قانون کے نفاذ کے نظام کو بہتر بنانا ضروری ہےتاکہ مزید معیاری، زیادہ طاقتور اور زیادہ موثر طریقے سے نگرانی و انتظام کا کام کیا جا سکے۔