عالمی سطح پر استعمال ہونے والی ہر دو میں سے ایک ویکسین "میڈ اِن چائنا" ہے ،چینی وزارت خارجہ

2022/01/19 17:25:55
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے انیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین ہمیشہ انسداد وبا تعاون کی صف اول میں کھڑا رہا ہے اور ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لیے "پہلے دستے "  مین شامل ہے۔ گزشتہ سال چین نے 120 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی 2 ارب سے زائد خوراکیں فراہم کیں اور چین سب سے زیادہ ویکسین فراہم کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ عالمی سطح پر استعمال ہونے والی ہر دو میں سے ایک ویکسین "میڈ اِن چائنا" ہے۔ چین افریقہ کو ویکسین کی مزید 1 بلین خوراکیں فراہم کرے گا، جن میں سے 600 ملین خوراکیں بطور  امداد ہوں گی، اور آسیان ممالک کو ویکسین کی 150 ملین خوراکیں مفت فراہم کرے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ  20 ممالک کے ساتھ ویکسین کا پیداواری  تعاون بھی جاری ہے جس سے  ترقی پذیر ممالک کو عملی اقدامات کے تحت  ویکسین تیار کرنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔