امریکہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر

2022/02/18 16:25:42
شیئر:

امریکی میڈیا واکس نیوز کے مطابق اس وقت امریکہ میں اگر ایک شخص کی اجرت یا تنخواہ پچھلے سال کی قومی اوسط 4.5 فیصد سے کہیں زیادہ نہیں بڑھی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ افراط زر سے شدید متاثرہ ہے۔اگر مہنگائی میں اضافہ تیزی سے جاری رہتا ہے تو اجرتوں میں معمولی اضافہ بے معنیٰ ہے۔اس وقت ملک میں افراط زر 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، قیمتیں ایک سال پہلے کے مقابلے میں اوسطاً 7.5 فیصد زیادہ ہیں۔اشیاء کی قیمتیں عام اجرت میں اضافے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں۔