مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں امریکی اثر ورسوخ میں نمایاں کمی ، امریکی جریدہ نیوز ویک

2022/02/18 15:46:45
شیئر:

امریکی جریدے نیوز ویک  نے 14 تاریخ کو ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی اثر و رسوخ میں کمی کے باعث چین، مشرق وسطیٰ اور افریقہ  اپنے تعلقات مضبوط کر رہے ہیں۔

یوریشین گروپ فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2019 تا 2021 کے سروے نتائج کے مطابق دنیا میں  امریکی اثر کو "انتہائی مثبت" سمجھنے والے افراد میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ کمی مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں انتہائی نمایاں ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران ان خطوں میں امریکہ کی حمایت میں تیزی سے کمی آئی ہے جبکہ چین کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بھی نتائج ایسے ہی رجحانات ظاہر کرتے ہیں۔ خطے میں امریکہ کے بارے میں منفی نظریات رکھنے والوں کا تناسب تیزی سے بڑھ  چکا ہے، جس کی بڑی وجہ افغانستان جیسے مقامات پر امریکی مداخلت پسندانہ پالیسیاں ہیں اور  لوگ امریکی خارجہ پالیسی کو "منافقانہ" رویوں سے تعبیر کرتے ہیں۔