یہ خیال کہ وبا ختم ہو گئی ، 'خطرناک' ہے، عالمی ادارہ صحت

2022/02/19 16:33:01
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 18 تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے جرمنی میں 58ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ کچھ ممالک کا خیال ہے کہ کووڈ-۱۹ کی وبا ختم ہو چکی ہے اور یہ خیال "خطرناک" ہے۔

انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ  وبا سے پیدا ہونے والے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔ ٹیڈروس نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ہر ہفتے تقریباً 70000 افراد کووڈ-۱۹ سے ہلاک ہو رہے ہیں اور افریقی ممالک میں 83 فیصد آبادی کو وائرس کے خلاف ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ اس خطے میں صحت کا نظام خراب ہورہا ہے. "اس صورت میں، ایک زیادہ متعدی اور خطرناک قسم کا وائرس آسانی سے ابھر سکتا ہے۔"