عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرف سے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کی سائٹ پر تحقیقات

2022/02/19 16:28:25
شیئر:

عالمی ایٹمی  توانائی ایجنسی کی تحقیقاتی ٹیم  فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر  پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے جاپان کے فیصلے کی فیلڈ  تحقیقات کر رہی ہے۔ 15 اور 16 تاریخ کو، تحقیقاتی ٹیم کے ارکان فوکوشیما ڈائیچی  نیوکلیئر پاور پلانٹ گئے تاکہ سائٹ پر تحقیقات کر سکیں۔  18 تاریخ کو پہلی آن سائٹ  تحقیقات مکمل کی گئیں۔ اسی دن تحقیقاتی ٹیم نے متعلقہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے  ایک پریس کانفرنس کی۔
عالمی  ایٹمی توانائی ایجنسی کی اس  تحقیقاتی ٹیم نے 18 تاریخ کو کہا کہ انہوں نے جوہری آلودہ پانی کو صاف کرنے کے آلات  کا معائنہ کیا اور جوہری آلودہ پانی کے نمونے لیے۔ اندازے کے مطابق، متعلقہ رپورٹ  اپریل کے آخر میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے جاپان میں ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی اور  متعلقہ فریقوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
اس دوران فوکوشیما میں مقامی لوگ جوہری  آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کی مخالفت کرتے رہے۔ فوکوشیما کے رہائشیوں نے کہا  کہ بہت سی تفصیلات ابھی تک طے نہیں کی گئی ہیں اور پانی کے محفوظ ہونے کی بھی تصدیق  نہیں کی گئی ہے۔ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کا اچانک فیصلہ  بہت جلد  بازی میں کیا گیا ہے۔