بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیئر مین تھامس باخ کا ایک بار پھر چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو

2022/02/20 17:36:28
شیئر:
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے اختتام کے موقع پر، بیس تاریخ کی دوپہر کو ، آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے ایک بار پھر چائنا میڈیا گروپ  کے رپورٹر کو  خصوصی انٹرویو  دیا۔
تھامس باخ نے کہا بیجنگ  سرمائی اولمپکس نے ہر ایک کے لیے شاندار میراث چھوڑی ہے۔ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے ذریعے ان سرمائی کھیلوں میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی، اور ہم نے چین میں تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ اتفاق کیا ہےتاکہ سرمائی کھیلوں کو صرف موسم سرما تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ  پائیدار ترقی حاصل ہو جائے۔اس ایونٹ کے دوران، کھلاڑیوں نے واقعی اپنے جذبے کا مظاہرہ کیا اور  دوستی، افہام و تفہیم اور امن کا مظاہرہ کیا۔یہ  ہمیں دکھاتا ہے کہ اولمپکس سیاسی کشمکش سے بالاتر ہو سکتے ہیں۔
مسٹر باخ نے مزید کہا کہ  ہمیں یقین ہے کہ سی ایم جی کے ساتھ ہمارا تعاون مضبوط ہوتا رہے گا، خاص طور پر CCTV16 اولمپک چینل پر۔ یہ چینل ان کھلاڑیوں کو رول ماڈل کے طور پر اپنی کہانیاں پھیلانے اور مزید چینی لوگوں کو ان کہانیوں کے بارے میں جاننے کی اجازت دیتا ہے۔اس کےعلاوہ تعاون کے دوسرے شعبے بھی موجود ہیں ، جیسے کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں۔ مثال کے طور پر، چائنا  میڈیا گروپ  اور سی سی ٹی وی پچھلے کچھ سالوں میں 8K جیسی ٹیکنالوجی کے تجربات اور استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس شعبے میں کام جاری رہے گا۔ہم اپنے تجربے کو بانٹنے کے لیے، خاص طور پر چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، نشریات میں ایک دوسرے سے سیکھنے اور مل کر پیش رفت کرنے کے لیے تیار ہیں۔