امریکی ریاست اوریگون میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی

2022/02/21 15:07:40
شیئر:

امریکی ریاست اوریگون کی پولیس کے مطابق 20 تاریخ کو ایک مقامی پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر بندوق بردار اور پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مظاہرین کا ایک گروپ پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کے لیے نارمنڈیل پارک میں جمع تھا، پولیس نے رواں ماہ  کے آغاز  میں ایک چھاپے کے دوران ایک 22 سالہ افریقی نژاد امریکی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔مقامی میڈیا "دی اوریگونین" کے مطابق مذکورہ شخص نے احتجاج کی تیاری کرنے والے ہجوم پر گولی چلائی جس کے جواب میں مظاہرین میں شامل کم از کم ایک فرد نے جوابی فائرنگ کی۔ مسلح شخص خود بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ باقی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، مختلف گروہوں کے درمیان تنازعات، وبائی صورتحال، اور معاشی مشکلات جیسے متعدد عوامل کے باعث اوریگون کے سب سے بڑے شہر پورٹ لینڈ میں گزشتہ سال"گن وائلنس"  اور ہلاکتوں کی تعداد نئی بلندی پر پہنچ  چکی ہے، جب کہ افریقی نژاد امریکی گروہوں کو مزید تشدد کا سامنا ہے۔