چین ۔امریکہ تعاون دنیا کے وسیع ترین مفاد میں ہے ،امریکی سائنسدان

2022/02/21 15:37:14
شیئر:

امریکی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے رکن اور کتاب " گنز ، جرمز اینڈ  اسٹیل " کے مصنف  جیرڈ ڈائمنڈ نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو  دیا ۔ پروفیسر  جیرڈ ڈائمنڈ  نے خیال ظاہر کیا کہ اس وقت امریکہ  کو شدید پولرائزیشن کا سامنا  ہے، جو  انہوں  نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات عالمی بحران کے جواب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔  چین۔ امریکہ تعاون کی صورت میں ننانوے فیصد امکان ہے کہ دنیا ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھے گی۔