چین کا یوکرین تنازعہ کے پر امن حل پر زور

2022/02/22 11:50:31
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اپنے خطاب میں تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا۔چانگ جون نے کہا کہ چین یوکرین صورتحال کی تازہ ترین پیش رفت پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ چین نے سلامتی کونسل کے پہلے دو اجلاسوں میں اپنے موقف کو پوری طرح واضح کیا ہے۔ موجودہ حالات میں تمام متعلقہ فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔ ہم سفارتی حل کو فروغ دینے کی تمام کوششوں کا خیرمقدم اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور تمام متعلقہ فریقوں سے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خدشات کا معقول حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت اور مشاورت جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چانگ جون نے کہا کہ یوکرین کی موجودہ صورت حال پیچیدہ عوامل کے ایک سلسلے کا نتیجہ ہے۔ چین ہمیشہ اس بات کی وکالت کرتا ہے کہ تمام ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔