ایرانی جوہری مذاکرات میں بدستور اہم حل طلب مسائل موجود ہیں ، ایرانی وزارت خارجہ

2022/02/22 11:41:50
شیئر:

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زاد نے  اکیس تاریخ کو کہا کہ موجودہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم ابھی بھی کچھ مشکلات اور اہم مسائل کو دور کرنا ہے۔اگر دیگر متعلقہ فریق بعض اہم معاملات کی مناسبت سے اپنے وعدوں کا اظہار کرتے ہیں تو مذاکرات "حتمی مرحلے" میں داخل ہو جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ ایران ، امریکہ اور یورپی ممالک کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہے لیکن ابھی تک انہوں نے وہ سنجیدگی نہیں دکھائی جو مذاکرات میں ہونی چاہیے ۔ 
خطیب زاد نے کہا کہ ایران  اپنے  عوام کے حقوق سے متعلق  امور  پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یہ ایران کے اصولوں میں سے ایک ہے کہ ایسی تمام پابندیاں جو  متعلقہ فریقوں  کے وعدوں سے متصادم ہیں اور ایرانی جوہری معاہدے کی روشنی میں ایران کے اقتصادی مفادات کے حصول میں رکاوٹ ہیں ،  انہیں فی الفور اٹھایا جائے ۔
یاد رہے کہ اپریل 2021 میں ایرانی جوہری معاہدے میں شامل فریقوں کے درمیان  مذاکرات ویانا میں شروع ہوئے تھے  جس کا مقصد ایران پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ اور ایرانی جوہری معاہدے کا دوبارہ نفاذ ہے۔