یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

2022/02/22 10:26:10
شیئر:

یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بائیس تاریخ کی صبح منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ کے شعبہ سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل ڈی کارلو نے مذکورہ اجلاس میں شرکت کی۔
سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین ملک روس نے امریکہ کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے اجلاس کو بند کمرے سے کھلے انداز میں تبدیل کر دیا۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل کے اس ہنگامی اجلاس کی تجویز یوکرین نے دی تھی جبکہ یوکرین نے بھی مذکورہ اجلاس میں شرکت کی۔