روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا مشرقی یوکرین کے دو خطوں کو آزاد خودمختار ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

2022/02/22 10:43:19
شیئر:

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مقامی وقت کے مطابق 21 تاریخ کی شام کو قومی ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے ڈونیٹسک  اور لوہانسک  کو آزاد خودمختار ریاستوں کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ اپریل 2014 میں مشرقی یوکرین کے ڈونباس علاقے میں ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں سویلین مسلح افواج اور یوکرین کی سرکاری افواج کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئیں ۔
اس کے جواب میں، وائٹ ہاؤس نے اسی دن کہا کہ صدر بائیڈن نے روس کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ بائیڈن فوری طور پر ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت امریکی شہریوں کو ڈونیٹسک اور لوہانسک میں سرمایہ کاری، تجارت اور مالیاتی تبادلے سمیت نئی اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے سے روکا جائے گا۔