چین اور مصر کامشترکہ طور پر غزہ کی پٹی کو کووڈ-19 ویکسین کی 500,000 خوراکوں کا عطیہ

2022/02/22 15:25:59
شیئر:


جولائی 2021 میں،چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے  مصری وزیر خارجہ سامع حسن شکری کے ساتھ بات چیت کے بعد فیصلہ کیا کہ  چین اور مصر  ،مصر میں دونوں ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کیے گئے کووڈ۱۹ ویکسین بوٹلنگ پلانٹ پر انحصار کرتے ہوئے، مشترکہ طور پر غزہ کی پٹی کے فلسطینی عوام کو کووڈ ۱۹ ویکسین کی 500,000 خوراکیں فراہم کریں گے .20 فروری کو   ویکسین کی روانگی کی تقریب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوئی۔چین، مصر، ڈبلیو ایچ او اور دیگر تنظیموں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے تقریب میں  شرکت کی ۔

مصر میں چین کے سفیر لیاو لی چھانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور مصر کی طرف سے مشترکہ طور پر غزہ کی پٹی کو  ویکسین کی عطیہ  مکمل طور پر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چین اور مصر فلسطینی عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہیں ۔
مصر کے قائم مقام وزیر صحت و آبادی خالد عبدالغفار نے کہا کہ وبا کے خلاف جنگ میں مصر اور چین کے درمیان تعاون مثالی ہے۔ ہم اپنے چینی دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مصر کی  وبا کے خلاف جنگ میں قابل قدر تعاون کیا۔ غزہ کی پٹی کو  ویکسین کی 500,000 خوراکوں کی مشترکہ امداد پہلی بار ہے کہ مصر نے تیسرے فریق کو چین کےساتھ تعاون کے سہارے مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین فراہم کی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد وبا کے  تعاون  کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے۔