روسی ڈوما کی طرف سے روس اور مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کے درمیان دوستانہ تعاون اور باہمی مدد کے معاہدے کی منظوری

2022/02/22 19:15:47
شیئر:

روسی قومی ڈوما  نے 22 تاریخ کو ایک کل رکنی اجلاس میں روس اور ڈونیٹسک  اور لوہانسک   کے درمیان دوستانہ تعاون اور باہمی مدد کے  معاہدوں کا جائزہ لیا۔ پارلیمنٹ  کے 400 ارکان نے معاہدے کی توثیق کے حق میں ووٹ  دیا۔

روسی قومی  ڈوما کے سربراہ وولودین نے کہا کہ  ڈونباس کے علاقے میں ایک انسانی بحران جنم لے رہا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت  بڑی تعداد میں پناہ گزین اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔15 تاریخ کو  ڈوما نے صدر ولادیمیر پوٹن کو مشرقی  یوکرین کے ڈونیٹسک  اور لوہانسک  کی آزادی کو تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی، جو موجودہ صورت  حال میں مسئلے کا واحد ممکنہ حل  ہے۔