وبا کے دوران امریکی بچوں کی دماغی صحت پر منفی اثرات میں اضافہ، امریکی سی ڈی سی

2022/02/22 15:33:14
شیئر:



امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی طرف سے شائع ہونے والے دو نئے مطالعات کے مطابق، کووڈ- 19 کی وبا کے دوران امریکی بچوں کی ذہنی صحت کا بحران بدتر ہو گیا ہے۔شنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ دونوں مطالعات، جو جمعہ کو شائع ہوئے، میں جنوری 2019 سے جنوری 2022 تک کے پیڈیاٹرک ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آنے والے بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
مطالعے کے مطابق دوران وبا یہاں آنے والے بچوں کی تعداد عام دنوں میں آنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ رہی، خاص طور 

مطالعے کے مطابق دوران وبا یہاں آنے والے بچوں کی تعداد عام دنوں میں آنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ رہی، خاص طور  پر 5 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے یہاں آنے کے تناسب میں اضافہ ہوا۔
 دوسرے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ نوعمر خواتین کی ذہنی الجھنو ں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سی ڈی سی نے مذکورہ مطالعات کی روشنی میں شفارش کی ہے کہ بچوں اور نو عمر لوگوں کی ذہنی صحت کو بہتر  اور متوازن بنانے کے لئے آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔