دنیا میں کووڈ۔۱۹ کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد میں کمی کا رجحان

2022/02/23 11:00:34
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کو عالمی ادارہِ صحت نے کووڈ-۱۹ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق 14 فروری سے 20 فروری تک، دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ سے متجاوز رہی ہے ، جس میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 21 فیصد کی کمی آئی ہے، جبکہ نئی اموات کی تعداد میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، اس حوالے سے کمی کا تناسب 8 فیصد رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف مغربی بحر الکاہل کے علاقے میں نئے مصدقہ کیسز میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، بقیہ تمام خطوں میں نئے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ان میں ، مشرقی وسطی کے  بحیرہ روم کے علاقے میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی جہاں نئے کیسز کی تعداد پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 34 فیصد کم رہی۔گزشتہ ہفتے  جن پانچ ممالک میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ان میں روس، جرمنی، برازیل، امریکہ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔