بنگلہ دیش میں پہلے چینی ملکیتی مالیاتی ادارے کا قیام

2022/02/23 11:08:40
شیئر:

بائیس تاریخ کو ڈھاکہ میں "چائنا۔بنگلہ دیش ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ" کا باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ بنگلہ دیش میں پہلا چینی ملکیتی مالیاتی ادارہ ہے۔ بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ اور چین میں بنگلہ دیشی سفیر محبوب الزمان سمیت چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے آن لائن اور آف لائن تقریب میں شرکت کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ اس کمپنی کی صورت میں سرمایہ کاروں کے لیے ایک خصوصی سرمایہ کاری اور مالیاتی خدمات کا پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے، جو بنگلہ دیش میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور بنگلہ دیش کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں مدد کرے گا۔ محبوب الزمان نے کہا کہ چین کے "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو نے بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی خصوصاً بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بڑی سرمایہ کاری کی ضروریات کو کافی حد تک پورا کیا ہے۔