چین کا اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے لیے حقیقی کثیرالجہتی پر زور

2022/02/23 10:58:13
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ڈائی بینگ نے بائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کی خصوصی کمیٹی کے 2022 کے اجلاس کی عام بحث سے خطاب کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا دفاع کرنے کے لیے حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے، بین الاقوامی برادری کو مل کراقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت سے عالمی نظام ،عالمی قانون پر مبنی بین الاقوامی آرڈر  اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔
ڈائی بینگ نے کہا کہ چارٹر کے دفاع کو تنازعات کے پرامن حل پر اصرار کرنا چاہیے۔ تنازعات کا پرامن حل چارٹر میں درج بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔ تنازعات اور ہاٹ سپاٹ مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاسی تصفیہ اور گفت و شنید ہی صحیح راستہ ہے۔ ایک ملک کی سلامتی دوسرے ممالک کی سلامتی پر سمجھوتے کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے اور  نہ ہی عسکری بلاکس کی مضبوطی سے علاقائی سلامتی کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ متعلقہ ممالک کو سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنی چاہیے، گروہی تصادم کو ہوا دینے سے گریز کرنا چاہیے، اور بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور عالمی امن، سلامتی اور انصاف کے تحفظ  کا اعادہ کرنا چاہیے۔