مسئلہ افغانستان کے حوالے سے وسطی ایشیائی پانچ ممالک اور یورپی یونین کے مذاکرات

2022/02/24 11:08:24
شیئر:

ازبکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق  23 تاریخ کو وسطی ایشیا کے پانچ ممالک اور یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے  امور افغانستان نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں مذاکرات کئے اور ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک اور یورپی یونین کے حکام نے افغان مسئلے کے پرامن حل کو فروغ دینے کے لیے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی کوششوں ، افغانستان کو علاقائی یکجہتی  کے عمل میں شامل ہونے کے لیے راغب کرنے، اور افغانستان کی اقتصادی تعمیر نو اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حمایت  سمیت دیگر موضوعات پر  تبادلہ خیال کیا ۔تمام فریق افغانستان کی صورتحال پر توجہ  دے رہے ہیں  اور افغانستان کی ترقی اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔  شرکاء اجلاس  نے اس بات پر اتفاق کیا اور امید  ظاہر کی کہ  افغانستان کو ایک مستحکم، محفوظ، خودمختار اور خوشحال ملک  بنایا جائے گا  اور افغانستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جڑوں  کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔