مغرب نے یوکرین کو مکمل طور پر تنہا چھوڑ دیا ہے،یوکرینی صدر

2022/02/25 11:42:02
شیئر:

یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پچیس تاریخ کو کہا کہ مغرب نے یوکرین کو مکمل طور پر تنہا چھوڑ دیا ہے۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ انہوں نے 27 یورپی ممالک کے  رہنماؤں سے پوچھا کہ کیا یوکرین نیٹو میں شامل ہو سکتا ہے، لیکن انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ زیلنسکی نے مزید یہ بھی کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ یوکرین کی سلامتی اور یوکرین کی غیر جانبداری کی ضمانت سمیت دگر موضوعات پر مذاکرات سے خوفزدہ نہیں ہے کیونکہ یوکرین ابھی تک نیٹو کا حصہ نہیں ہے۔