صدر پیوٹن کی ہدایت پر روسی وفد مذاکرات کے لئے منسک جائے گا، پریس سیکرٹری پیوٹن

2022/02/25 22:13:15
شیئر:

پچیس مارچ کو روسی صدر کے  پریس سکریٹری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ صدر ولادیمیر  پیوٹن  یوکرینی وفد کے ساتھ بات چیت کے لیے روسی وفد کو منسک بھیجیں گے ۔ پیسکوف نے مزید کہا کہ روسی وفد میں وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور کریملن کے نمائندے شامل ہوں گے اور منسک کو  مذاکرات کے مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوف نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔