دنیا چین کے سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے، ٹائم میگزین

2022/02/25 15:37:27
شیئر:

امریکی ٹائم میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق وبا کے خلاف چین کے کامیاب تجربات قابل تقلید ہیں۔چین نے "سادہ، محفوظ اور شاندار" بیجنگ سرمائی اولمپکس کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں وبا اب بھی پھیل رہی ہے، ان مقابلوں کا محفوظ انداز میں انعقاد آسان کام نہیں تھا۔ لیکن چین اس کے باوجود دنیا کے سامنے ایک شاندار اولمپکس پیش کرنے میں کامیاب ہوا۔
 سرمائی کھیلوں کے شروع ہونے سے صرف ایک ماہ قبل عالمی سطح پر کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد 1.44 ملین یومیہ  تک پہنچ گئی تھی۔اس خطرناک صورت حال کے باوجود چین نے انسداد وبا کے شاندار انتظامات کئے اور دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا ۔چین کی وبا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، وسیع پیمانے پر ٹریس اینڈ ٹریک کی پالیسی اور چینی قوم کے بے مثال نظم و ضبط نے انہیں وبا سے بچاؤ میں کامیاب کیا۔
ٹائم میگزین کے مطابق وبا کے خلاف کامیابی کے لئے دنیا کو چین کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔