امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بحران کے حل میں 'دلچسپی نہیں' رکھتے، روسی وزیرِ خارجہ

2022/02/27 16:51:01
شیئر:

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے 26 تاریخ کو کہا کہ روس کا خیال ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک یوکرین بحران کو حل کرنے میں "دلچسپی نہیں رکھتے"۔
26 فروری کو روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ماریہ زاخارووا نے 25 فروری کو نیٹو کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ویڈیو اجلاس کے جواب میں کہا کہ نیٹو ممالک، بات چیت کے لیے تیار نہیں ہیں اور  یورپی سلامتی کو حقیقی معنوں میں مضبوط کرنے کی خواہش نہیں رکھتے ہیں ۔ نیٹو ، یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل سسٹم سمیت ہتھیاروں اور ساز و سامان کی فراہمی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں "دلچسپی نہیں رکھتے" ہیں۔
روس کی خبر رساں ایجنسی طاس نے چھبیس فروری کو روسی صدارتی پریس سیکریٹری پیسکوف کے حوالے سے کہا تھا  کہ روسی صدر کی ویب سائٹ مسلسل حملے کی زد میں ہے اور اکثر کریش  ہو جاتی ہے۔
  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کی پریس بریفنگ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 26  فروری کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید امداد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، یکم مارچ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پریوکرین میں  کی جانے والی اپنی کارروائیوں کے لیے فنڈجمع کرے گا۔