صرف جامع مذاکرات کو قبول کیا جائےگا، زیلنسکی

2022/02/27 16:34:11
شیئر:

چھبیس فروری کو یوکرینین صدر کے دفتر کےمشیر ولادیمیر پولدو جاک نے آفیشل سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے  ایسی تمام شرائط اور "الٹی میٹم" کو مسترد کر دیا ہےجنہیں یوکرین قبول نہیں کر سکتا، وہ صرف جامع مذاکرات کو قبول کریں گے۔
پولدو جاک نے کہا کہ کسی بھی جنگ کا خاتمہ حتمی طور پرمذاکرات سے ہوگا اور روسی فریق مذاکرات کے طریقہِ کار اور پوزیشن پر یوکرین کے خیالات سے آگاہ ہے۔ مذاکرات کی بنیاد عقلی ہونی چاہیے اور یہ اس قابل ہوں کہ ان سے ملک اور عوام کے مفاد میں کوئی منصفانہ حل نکالا جا سکے ۔ 
یوکرینین نیوز ایجنسی کے مطابق زیلنسکی نے 26 تاریخ کو ایک ویڈیو میں ترکی اور آذربائیجان کی جانب سے یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات کے انعقاد کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
 26 تاریخ کو " طاس" نے روسی صدارتی پریس سیکریٹری پیسکوف کے حوالے سے کہا کہ چونکہ یوکرین نے روس کے ساتھ بات چیت سے انکار کر دیا تھا، اس لیے روسی فوجیوں نے یوکرین میں ایکشن پلان کے مطابق اسی دن دوبارہ سےکارروائیاں شروع کر دیں۔