امریکہ اور یورپ کا کچھ روسی بینکوں کو SWIFT سے ہٹانے کا فیصلہ

2022/02/27 15:25:18
شیئر:

چھبیس فروری کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ، یورپی کمیشن ،فرانس،جرمنی ،اٹلی ،برطانیہ اور کینیڈا کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ  کچھ روسی بینکوں کو بین الاقوامی مالیاتی لین دین میں ادائیگی کے لیے استعمال ہونے والے نظام SWIFT سے ہٹا دیا جائے گا۔اور روس کے مرکزی  بینک پر پابندی کے اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔
تاہم وال اسٹریٹ جرنل نے ایک اعلی امریکی عہدے دار کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس پابندی میں روس کے ساتھ تیل اور قدرتی گیس سے متعلق تجارت کے لیے بینکوں کے درمیان ادائیگی کی گنجائش چھوڑی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پابندی کامقصد روس کے عالمی مالیاتی نظام اور مذکورہ معیشتوں کے ساتھ روابط کو توڑنا ہے۔
 SWIFT  کا قیام سال 1973 میں عمل میں آیا تھا، اس کا اہم کام ادائیگی کی معلومات کو عالمی بینکوں میں منتقل  کرنا ہے۔