یوکرین کے بحران پر اقوام متحدہ کی کارروائی سفارتی حل کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہونی چاہیے، چینی نمائندہ

2022/02/28 10:00:58
شیئر:



ستائیس فروری کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک اجلاس میں یوکرین کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارد 2623 کی منظوری دی ۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اس اجلاس میں شرکت کی، ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور چین کے ووٹنگ کے موقف کی وضاحت کی۔ جانگ جون نے کہا کہ اس وقت یوکرین میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ تمام فریقین یوکرین کے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ چین یوکرین کے بحران کے پرامن حل کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے اور روس اور یوکرین کے درمیان جلد از جلد براہ راست بات چیت اور مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین یورپی یونین اور روس کی حمایت کرتا ہے کہ وہ یورپی سلامتی کے مسائل پر مساوی بات چیت کریں، سلامتی کے ناقابل تقسیم ہونے کے تصور کو برقرار رکھیں اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سکیورٹی میکانزم تشکیل دیں۔