وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکی فوج یوکرین میں نو فلائی زون قائم کرے گی

2022/03/01 10:11:23
شیئر:



مقامی وقت کے مطابق28 فروری کو ، وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے قومی ڈیٹرنٹ فورس   کو خصوصی الرٹ پر رکھنے کا حکم دینے کے بعد، بائیڈن انتظامیہ "بیان بازی اور تنازعات کو کم کرنا" چاہتی ہے۔

 ساکی نے کہا کہ امریکہ نے روس کے بارے میں اپنے الرٹ کی سطح  میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، لیکن وہ اپنی بیان بازی کو کم کرنا اور تنازع کو کم کرنا چاہتا ہے۔ ساکی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ یوکرین میں امریکی فوج کی طرف سے نو فلائی زون کا قیام "اچھا خیال نہیں" ہے اور نہ ہی یہ "صدر کرنا چاہتے ہیں۔" کیونکہ فوج کی جانب سے نو فلائی زون کے نفاذ کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں اسے روسی طیارہ مار گرانے کی ضرورت ہو، "یہ یقینی طور پر ایک ایسی حرکت ہے جو ہمیں روس کے ساتھ فوجی تنازعہ کی صورت حال میں ڈال سکتا ہے۔"

ساکی نے مزید کہا کہ بائیڈن یکم مارچ کو اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران یوکرین کی صورتحال کے بارے میں بات کریں گے اور نئی پالیسی تجاویز کا اعلان کریں گے۔