فیفا اور یوایفا کا روسی کلبوں اور روس کی قومی ٹیم کے تمام مقابلوں کو معطل کرنے کے لیے مشترکہ بیان

2022/03/01 10:48:01
شیئر:



فیفا اور یوایفا نے 28 تاریخ کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں دونوں تنظیموں کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں روسی کلبوں اور روس کی قومی ٹیم کی شرکت کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ اسی دن فیفا کونسل بیورو اور یو ای ایف اے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے منظور کیا، جو  ہنگامی معاملات پر دونوں تنظیموں کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے ہیں۔
اس فیصلے کے مطابق روس کی مردوں کی فٹ بال ٹیم 24 مارچ کو ہونے والے قطر ورلڈ کپ کے
 کوالیفائر سیمی فائنل میں شرکت نہیں کر سکے گی اور  روسی فٹ بال کلب سپارٹک ماسکو بھی  یوروپا لیگ 1/8 کے فائنل میں شرکت نہیں کر سکے گی۔