نیٹو کے سربراہ کی طرف سے یوکرین کے بحران کے سفارتی حل کی اپیل

2022/03/02 10:40:37
شیئر:

نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے یکم تاریخ کو روس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فائر بندی کرے، یوکرین سے تمام فوجیوں کو واپس بلائے اور یوکرین کے بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرے۔
اسٹولٹن برگ نے کہا کہ "ہم یوکرین میں روس کے ساتھ جنگ نہیں کریں گے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کی امدادی فوج نیٹو کے رکن ممالک میں تعینات کی جائے گی۔ یوکرین میں "نو فلائی زون" کے قیام کا خیال فی الحال غیر حقیقی ہے اور نیٹو کے زیرغور  نہیں ہے۔