چین، یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیےتمام سفارتی کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ

2022/03/02 18:17:47
شیئر:

یکم مارچ کو چین اور یوکرین کے وزرائےخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ یوکرین کے وزیر خارجہ کولیبا نے امید ظاہر کی کہ  چین جنگ بندی کے لیے ثالثی کرے گا۔ اس حوالے سے ۲ مارچ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے  یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے  تمام سفارتی کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے اور چین ، صورت حال میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
وانگ وین بین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے، چینی وزارت خارجہ اور متعلقہ ممالک میں چین کےسفارت خانے اور قونصل خانے، یوکرین میں موجود چینی افراد کی مختلف ذرائع سے یوکرین کے پڑوسی ممالک میں منتقلی کے لیے مدد کر رہے ہیں۔