صدر پوٹن کی طرف سے مالی استحکام کی ضمانت کے لیے ضمنی عارضی اقدامات کا صدارتی حکم نامہ

2022/03/02 10:33:07
شیئر:

یکم مارچ کو، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روس کے مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضمنی عارضی اقدامات سے متعلق صدارتی حکم نامے پر دستخط کئے۔
روس کی طرف سے یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائی کے بعد، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے روس کے خلاف پابندیوں کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کیا، اور 26 فروری کو اعلان کیا کہ کچھ روسی بینکوں کو سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹربینک فنانشل کمیونیکیشن (SWIFT) سسٹم سے خارج کر دیا جائے گا۔ روس کے مرکزی بینک کی سربراہ ایلیویا نبیولینا نے 28 فروری کو ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ روس کے گھریلو مالیاتی ڈھانچے کی مسلسل ترقی روس کے مالیاتی نظام کے "بلاتعطل آپریشن" کو یقینی بنا سکتی ہے۔ روس نے ایک فنانشل انفارمیشن ٹرانسمیشن سسٹم (SPFS) تیار کیا ہے جو  SWIFT سسٹم کی جگہ لے سکتا ہے۔