روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، دونوں فریقین کا انسانی ہمدردی کے چینلز کے قیام کے لئے عارضی جنگ بندی پر اتفاق

2022/03/04 10:15:26
شیئر:



مقامی وقت کے مطابق تین  مارچ کو، روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور ختم ہوگیا، اور دونوں فریقوں نے  انسانی ہمدردی کے چینلز کے قیام کے لئے  عارضی جنگ بندی  پر  اتفاق کیا۔
روسی وفد کے سربراہ میزنسکی نے کہا کہ آج کے مذاکرات میں حل ہونے والا بنیادی مسئلہ عام شہریوں کو بچانا ہے۔ روس اور یوکرین کی وزارت دفاع کے نمائندوں نے عام
 شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے اور شہریوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے عارضی جنگ بندی  کے طریقہ کار پر ایک سمجھوتہ کیا ہے، جو کہ مذاکرات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
یوکرین کے
  صدارتی دفتر  کے مشیر پوڈولیاک نے کہا کہ یوکرائنی فریق کو مطلوبہ نتیجہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں انسانی ہمدردی کی راہداری قائم کی گئی ہے وہاں سے شہریوں کے انخلاء کے دوران جنگ بندی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے، دونوں فریق جلد از جلد خصوصی مواصلاتی اور تبادلے کے چینلز اور متعلقہ لاجسٹک طریقہ کار بنائیں گے۔