انٹرنیشنل پیرا لمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنز کا چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو

2022/03/04 20:33:12
شیئر:

چار مارچ کو انٹرنیشنل پیرا لمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنز نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پیرالمپکس کی تیاری شاندار ہے اور رضاکاروں کی کارگردگی کے شکرگزار ہیں ۔ 
   انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں انتظامی کمیٹی کے ساتھ تعاون جاری رہا اور بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے وینیوز میں خصوصی افراد کے لیے نصب  تنصیبات بہترین ہیں۔وینوز کے باہر تین لاکھ سے زائد ےایسی تنصیبات لگائی گئی ہیں جو چین کے لیے قیمتی  میراث ہوں گی۔
اینڈریو پارسنز کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار سولہ میں چین میں دس ہزار خصوصی افراد نے سرمائی کھیلوں میں شرکت کی جب کہ اب یہ تعداد تین لاکھ تک  پہنچ  گئی  ہے۔ 
 ان کا ماننا ہے کہ  سرمائی پیرالمپکس دنیا کو تبدیل کر دیں گے اور کھلاڑی یہاں اپنی بہترین کارگردگی کے ذریعے دنیا کو بتائیں گے کہ موقع ملے تو خصوصی افراد بھی شاندار کرگردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔