بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے لیے پر امید ہیں ،بین الاقوامی پیرالمپکس کمیٹی کے نائب صدر

2022/03/04 16:22:10
شیئر:

3 مارچ کو، بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی کے نائب صدر، ڈوئن کاہلر نے کہا کہ وہ بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے لیے پر امید ہیں۔
ڈوئن کاہلر نے کہا کہ  چینی حکومت، بیجنگ اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی اور تمام چینی عوام نے سرمائی پیرالمپک گیمز کو موجودہ سطح اور معیار پر لانے کے لیے بہت کام کیا ہے۔ سرمائی پیرالمپکس نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے کارکردگی دکھانے کا ایک پلیٹ فارم ہے، بلکہ یہ خصوصی افراد سے متعلق امور میں حاصل شدہ کامیابیوں کو دنیا کے سامنے لانے اور ایک زیادہ جامع اور اشتراکی معاشرے کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا ایک موقع بھی  ہے۔ چین اور بیجنگ نے 2008 کے پیرا لمپک گیمز کے ذریعے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا بغورمشاہدہ کیا ہے۔ ہر عام شخص کی طرح، خصوصی دوست بھی معاشرے میں ضم ہو سکتے ہیں، سماجی میل جول میں حصہ لے سکتے  ہیں اور معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکتے  ہیں۔