امریکہ میں ایشیائی نژاد امریکی شہریوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں ریکارڈ اضافہ

2022/03/05 16:48:17
شیئر:

سی این این نے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حالیہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 2020 سے 2021 تک ایشیائی مخالف نفرت انگیز جرائم میں 361 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سان فرانسسکو کے چیف آف پولیس اسی مدت کے دوران 567 فیصد اضافے کی اطلاع دے رہے ہیں۔ایشیائی مخالف حملوں پر نظر رکھنے والے قومی اتحاد" اسٹاپ اے اے پی آئی ہیٹ" کے مطابق، نفرت انگیز واقعات کے 65 فیصد  ایشیائی امریکی خواتین کے ذریعے رپورٹ کیے جاتے ہیں جبکہ یہ صرف وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں۔بہت ساری ایشیائی امریکی خواتین اپنے روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی لا رہی ہیں، گروپس کی صورت میں باہر نکل رہی ہیں یا پبلک ٹرانسپورٹ سے گریز کر رہی ہیں۔ایسی خواتین  خوفزدہ ہیں کیونکہ ان کو آسان اہداف کے طور پر دیکھا گیا ہے۔