امریکہ میں اندازاً 140 ملین افراد کووِڈ۔ 19 سے متاثر

2022/03/05 16:17:32
شیئر:

سی این این نے امریکی انسداد امراض مرکز کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں اندازاً 140 ملین افراد  کووِڈ۔ 19  سے متاثر ہو چکے ہیں ، حالانکہ 31 جنوری تک صرف 74.3 ملین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ادارے کے مطابق جنوری کے آخر تک ملک میں تقریباً 43 فیصد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں  ، ان میں 18 سال تک کے تقریباً 60 فیصد کم عمر افراد، 18 سے 49 سال کی عمر کی تقریباً نصف آبادی، 50 سے 64 سال کی عمر کے 37 فیصد اور 65 اور اس سے زائد عمر کے 23 فیصد افراد شامل ہیں۔واشنگٹن پوسٹ نے اس حوالے سے کہا کہ تحقیقات کے مطابق بچوں کی اکثریت وائرس سے متاثر ہوئی ہے.اومی کرون ویرئنٹ کے باعث ملک میں یومیہ 500,000 سے زائد کیسز  بھی سامنے آئے ہیں جس کے باعث متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد گزشتہ اعداد و شمار کی نسبت دگنی ہو چکی ہے۔