جنوبی کوریا کے جنگل میں لگنے والی آگ سے متعدد افراد متاثر

2022/03/06 16:50:58
شیئر:

چار تاریخ کو  جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے گیونگ سانگ بوک دو کے جنگل میں لگنے والی آگ بدستور بھڑک رہی ہے، جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔آگ کے باعث قریبی گاوں شدید متاثر ہوا ہے  اور درجنوں دیہی مکینوں کو انخلاء کرنا  پڑا ہے۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد کو  قریبی اجتماع گاہ میں رکھا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کو عارضی رہائش گاہ اس باعث بھی فراہم کی گئی ہے کہ اُن کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو  چکے ہیں اور جنگل میں بدستور  آگ بھڑک رہی ہے، لہذا  دیہی باشندے غیر یقینی کا شکار ہیں کہ کب وہ اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر سے معمولات زندگی کی بحالی کی جانب لوٹ سکیں گے۔