امریکی ریاست فلوریڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ کا پھیلاو جاری

2022/03/06 16:07:53
شیئر:

حال ہی میں امریکی ریاست فلوریڈا  کے جنگل میں لگنے والی آگ سے کم از کم ایک ہزار مکینوں کا انخلا ہوا اور کئی گھر  آگ کی نذر ہو گئے۔
 فلوریڈا کے جنگلات بیورو نے 5 تاریخ کی شام کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ریاست میں آگ سے متاثرہ علاقہ تقریباً 4,856 ہیکٹر سے تجاوز کر  چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جنگل کی آگ شمال مغربی فلوریڈا میں واقع فلوریڈا کوریڈور میں لگی اور بے کاؤنٹی کے کم از کم 1,000 مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق  آگ پر قابو پانے کے لیے 200 سے زائد فائر فائٹرز اور ہنگامی عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے ایک میڈیا بریفنگ میں  جنگل کی آگ کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ خشک موسم، تیز ہوائیں اور 2018 میں سمندری طوفان مائیکل کے باعث پودوں کو پہنچنے والا نقصان  ، جنگل کی آگ کے محرکات ہیں۔