ایران عالمی جوہری توانائی تنظیم کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کا خواہاں

2022/03/06 16:49:12
شیئر:

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پانچ تاریخ کو کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے دورہ ایران کے دوران انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون مزید مضبوط ہو گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عبداللہیان نے اسی روز گروسی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ عالمی جوہری توانائی تنظیم کو آزادانہ، پیشہ ورانہ اور غیر جانبدارانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید  ظاہر کی  کہ آئی اے ای اے  ایرانی جوہری تنصیبات کی نگرانی اور معائنہ کے علاوہ ایران کی پرامن جوہری صنعت کی حمایت سمیت  ایران کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو  بھی مضبوط کرے  گی ۔ 
عبداللہیان نے اس امید کا اظہار بھی  کیا کہ آئی اے ای اے  اور ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور اتفاق رائے متعلقہ معاہدےکے نفاذ کی راہ ہموار کرے گا۔
قبل ازیں، گروسی نے ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ بات چیت کی اور مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر  اسلامی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فریقین نے ایرانی جوہری پروگرام  سے متعلق تحفظات کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیا ن حل طلب مسائل سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے ۔