ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی وبائی بحران سے بحالی کے فنڈ کی مالیت بیس ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی

2022/03/08 10:20:04
شیئر:

سات مارچ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  ،ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے "کووڈ-۱۹ کے وبائی  بحران سے بحالی کے فنڈ" کو تیرہ ارب سے بیس ارب امریکی ڈالر تک بڑھا دیا گیا ہے۔اس فنڈ  کی مدت کو بھی 2023 کے اواخر تک توسیع دی گئی ہے تاکہ اراکین کو وبائی صورتحال سے نمٹنے اور اقتصادی بحالی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہ جن لی چھون نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے عالمی معیشت و معاشرت پر تاریخی اثرات مرتب کیے ہیں اور کافی غیریقینی چیلنجز سامنے آئےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک دوسرے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر وبا سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا  "کووڈ-۱۹ کے وبائی بحران سے بحالی کا فنڈ" اپریل دو ہزار بیس میں قائم ہوا۔پہلے اس فنڈ کی مدت چوبیس ماہ تھی اور فنڈ کی کل مالیت تیرہ ارب امریکی ڈالر تھی۔اب تک اس فنڈ کے تحت کل گیارہ ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے  چھیالیس منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔